ساہیوال: بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار، شہری خوار

ساہیوال (بیورورپورٹ)بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار‘ دوکانوں کے باہر سٹالز اور ریڑھیاں لگنے سے راہگیروں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا‘ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بیرون سوڑی گلی‘ صدر بازار‘پاکپتن بازار‘ گھاس منڈی‘سٹی داکخانہ روڈ‘جناح چوک ودیگر ملحقہ بازاروں میں دکانداروں نے دوکانوں کے باہر مختلف اشیاء کے اسٹالز اور ریڑھیاں لگوارکھی ہیں جس سے بازار سکڑ کر رہ گئے ہیں۔ شہریوں کاکہناہے کہ تمام بازاروں کی سڑکوں پر سٹالز اور ریڑھیاں لگنے سے بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالے مردو خواتین کو گزرنا بھی دشوار ہے۔میونسپل کارپوریشن نے چندہ ماہ قبل دوکانداروں کو حد بندی کیلئے ییلو لائن لگوائی تھی جس کی کسی نے پاسداری نہ کی اور بازار سکڑنے سے اکثر اوباش نوجوان عورتوں کو چھو کر گزرتے ہیں جس سے خواتین پریشانی کاشکار ہیں۔ شہریوں نے کمشنر‘ ڈپٹی کمشنراور سٹی میئر سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں