پاکستان میں اقلیتیں مکمل آزاد ہیں: اعجاز رضا

ساہیوال (بیورورپورٹ) اتحا د بین المسلمین امن کمیٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیخ اعجا ز احمد رضا نے کہاہے کہ اقلیتوں کو غیر محفوظ بنانے والوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا۔ سبز ہلالی پرچم میں سفیدی اقلیتوں کی نمائندگی ہے ملک آئین‘اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدار ہمیں ہر ایک کو جینا کا حق دیتے ہیں۔ پاکستان میں اقلیتوں کو بڑی آزادی حاصل ہے جو کسی اور ملک میں نہیں۔ ہمیں ریاست کے مفاد کے لئے کام کرناہے۔قربانیاں دینے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے بین المذاہب امن کے حوالہ سے چرچز کی سکیورٹی کے جائزہ کے موقع پر مسیحی نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ پام سنڈے‘ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر پر ملک بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ہر چرچ پر اہلکاروں کی تعیناتی‘ موجودہ حالات کے پیش نظر واک تھرو گیٹ‘ میٹل ڈی ٹیکٹر اور دیگر سکیورٹی حالات سے سکیننگ بھی ضروری ہے تاکہ دشمن کا نمائندہ ہماری یکجہتی‘امن اور اتحاد کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ انہوں نے کہاکہ مسیحی قائدین سے میٹنگ کرکے موجودہ حالات کے پیش نظر متفقہ لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔ انہوں نے پاک فوج‘ سکیورٹی اداروں اور رائیونڈ شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اورملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں