ساہیوال: سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ساہیوال (بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر عرفان انور نے کہاہے کہ سرکاری زمین پر قابضین‘ بغیر لائسنس اسلحہ فروخت کرنے والے ڈیلرز‘ ناقص اشیاء‘ذخیرہ اندوزوں اور زائد نرخ لگانے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرکے ہی دم لے گی۔ اخبارنویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ دن رات عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر روزانہ 18گھنٹے کام کررہاہوں تاکہ عوام کے درپیش مسائل حل ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ سائلین کی ہر آنے والی درخواست پر فوری عملدرآمد کیاجارہاہے۔انہوں نے سائلین سے اپیل کی کہ وہ میرے آفس میں جھوٹی درخواستیں اور غیر قانونی کام کروانے کیلئے نہ آئیں۔میرٹ اور قانون کو مد نظر رکھ کر کام کیاجائیگا اور کسی سفارش کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں