ساہیوال: آرٹس کونسل کے زیر اہتمام شام غزل کا انعقاد

ساہیوال (بیورورپورٹ)جشن بہاراں کے سلسلے میں ساہیوال آرٹس کونسل نے جناح ہا ل میں شام غزل کا انعقاد کیا جس میں صاحب ذوق عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہما نان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی اور آرپی او ڈاکٹر طارق رستم چوہان جبکہ پی ایچ اے کے چیئرمین پیر احسان الحق ادریس‘ساہیوال چیمبر کے سابق صدر چوہدری محمد حسین زاہد اور مسلم لیگ کے سٹی صدر آئی زیڈ بھٹی مہمانان اعزاز تھے۔تقریب کاآغاز ماروی سر مد نے معروف غزلوں رات پھیلی ہے‘ سرمئی آنچل کی طرح او ر چاہت میں دنیا داری سے محفل کا آغاز کر کے سماں باندھ دیا جس کے بعد نوجوان غزل گائیک دانیال زیدی نے عمراں لنگیاں پبا ں پار اور دوسری معروف غزلیں سنائیں۔شام غزل میں شفاعت اعوان اور لاہور سے آئے ہوئے مہمان فنکار غلام عباس نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں‘ میں ہوش میں تھا‘جب تیرے نیناں مسکراتے ہیں‘نکل کر تیری محفل سے اور زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں سنا کر حاضرین سے بے پناہ داد وصول کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں