گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل،موبائل اور نقدی چھین لی گئی

ساہیوال ( بیورورپورٹ) گن پوائنٹ پر 3ملزمان نے موٹرسائیکل ‘موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق محمدحارث اپنی موٹرسائیکل نمبری8797/SLKپر آئل اینڈ گیس فرم سے شہر گھر آرہاتھا کہ پاکپتن چوک بائی پاس پر 3 موٹرسائیکل سوار ملزمان نصر اﷲ وغیرہ نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے موٹرسائیکل ‘موبائل فون اور نقدی 35ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی واردات موضع راجہ دلو میںہو ئی یہاں اﷲ دتہ وغیرہ 2ملزمان نے راجہ کے احاطہ مویشیاںسے 1بھینس اور جھوٹی کل مالیتی3لاکھ10ہزارروپے کے مویشی چرالئے۔ پولیس نے ایک جھوٹی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں