ساہیوال: منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس کے چھاپے

ساہیوال ( بیورورپورٹ) منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے ‘ڈیڑھ کلوچرس ‘129لیٹرشراب معہ چالو بھٹی اور 125پودے پوست برآمد ‘ 8ملزمان گرفتار۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عارف والا چوک میں چھاپہ مارکر منشیات فروش امتیاز سے 1540گرام چرس معہ وٹک 460روپے ‘59/G-Dمیں شہباز سے 30 لیٹرشراب ‘منظور سے 32لیٹرشراب ‘51/G-Dمیںارشاد سے 26لیٹرشراب ‘98/9-Lمیں کاشف علی سے 19لیٹرشراب معہ چالو بھٹی ‘چاندنی چوک ہڑپہ میںبلال وغیرہ2ملزمان سے 22لیٹرشراب اور 107/7-Rمیں 125پودے پوست کے کاشت کرنے پر رحمت اﷲکو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں