عامر لیاقت تحریک انصاف میں شمولیت کے لیےتیار

لاہور(ویب نیوز) اینکر پرسن اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما عامر لیاقت کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ان کے تحریک انصاف سے معاملات بھی طے پاگئے ہیں۔ عامر لیاقت عمران خان کیساتھ جلد پریس کانفرنس کرکے اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے۔​
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے چند ماہ قبل بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیا تھا تاہم تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے بھرپور احتجاج اور اعتراض کے بعد عمران خان وقتی طور پر مجبور ہوگئے تھے۔عامر لیاقت کی جانب سے آج نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ وہ آئندہ ہفتے سیاست میں واپسی کر رہے ہیں۔ اس وقت ان کی پسندیدہ جماعت تحریک انصاف ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بھی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کر دی ہے کہ عامر لیاقت اتوار یا پیر کو پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا با قاعدہ اعلان کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں