ساہیوال: کمشنر کا میٹرک کے امتحانی مرکز کا دورہ

ساہیوال (بیورورپورٹ )کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا جماعت نہم کے امتحانات کیلئے قائم امتحانی مرکز گورنمنٹ نگل انبیاء ہائی سکول کااچانک دورہ ‘شفاف امتحانات کیلئے اٹھائے گئے انتظامات کا جائزہ ‘طلبہ سے سہولیات کے حوالے سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے جماعت نہم امتحانات کے گورنمنٹ ننگل انبیاء ہائی سکول ساہیوال میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل اشفاق الرحمن اور ڈائریکٹرا نفارمیشن عقیل اشفاق بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے امتحانی مرکز پر کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سپرنٹنڈنٹ سے مرکز کی سکیورٹی‘ سہولیات اور انتظامات بارے دریافت کیا ۔انہوں نے چندطلبہ سے بھی بات چیت کی اور ان سے امتحانات کی شفافیت کے بارے میں سوالات کئے جن پر طلبہ نے شاندار انتظامات پر ساہیوال بورڈ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے امتحانی مرکز کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کوئی غیر متعلقہ فرد امتحانی سنٹر کے پاس موجود نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں