ودیا بالن نظر آئیں گی نئے کردار میں

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن فلم رائیٹر اور صحافی سگاریکا گوس کی کتاب ’اندرا: بھارت کی سب سے طاقتور وزیر اعظم‘ پر بننے والی فلم اور ویب سیریز میں اندرا گاندھی کا کردار نبھائیں گی. ودیا بالن کے مطابق ہم اس کہانی کو ویب سیریز بنائیں گے یا سکرین کی زینت اس کا فیصلہ جلد ہو گا تاہم یہ کردار میرے لیے انتہائی اہم اور مشکل ترین ہو گا. سگاریکا کوس نے اندرا گاندھی پر لکھی جانے والی اپنے کتاب کے حقوق فلمانے کے لیے ودیا بالن کے پروڈکش ہاؤس کو دئیے ہیں. ودیا بالن اس کردار کو اپنے کیریر کا مشکل ترین کردار قرار دے رہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں