محکمہ زراعت کے زیر اہتمام جڑی بوٹی مکاو سیمینار

ساہیوال (ایس این این )محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام جڑی بوٹی مکاؤ مہم بارے سیمینار منعقد ہوا،جس میں ڈائریکٹر زراعت عبدالغفو ر غفاری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلیم نثارکے علاوہ محکمہ زراعت کے افسران سمیت کاشتکاروں،زرعی انڈسٹری سے تعلقات رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی -سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت عبدالغفو ر غفاری نے کہا ہے کہ جڑی بوٹیوں کے کنٹرول سے زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے -اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلیم نثار نے اس موقع پر کہا کہ جڑی بوٹیوں کے کنٹرول سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ممکن ہے بلکہ فصلوں سے کیڑوں اوردیگر بیماریوں کا خاتمہ بھی ہو جاتا ہے -انہوں نے جڑی بوٹیوں کے خاتمہ سے ہونے والی فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی -سیمینار کے اختتام پر زرعی فارم میں جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کے لئے عملی مظاہرہ بھی کیا گیا -بعد ازاں نور شاہ مرکز میں بھی جڑی بوٹی مکاؤ مہم کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مہر غضنفر سیال سمیت کسانوں اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی -زراعت آفیسر ڈاکٹر محمد ندیم نے جڑی بوٹیوں کے نقصانات اور انسداد کے طریقوں پر روشنی ڈالی اور حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں کو دی جانے والی سبسڈی بارے عوام الناس کو آگاہ کیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں