ساہیوال: شام غزل 17 مارچ کو جناح ہال میں‌ہو گی

ساہیوال16مارچ (ایس این این )ساہیوال آرٹس کونسل کل مورخہ 17مارچ کو شام غزل کا انعقاد کر رہی ہے -کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی مہمان خصوصی جبکہ مہمانان اعزاز میں پیر احسان الحق ادریس،ڈائریکٹر انفارمیشن محمد عقیل اشفاق اور رہنما مسلم لیگ ن آئی زیڈ بھٹی ہونگے -شام غزل رات ساڑھے 07بجے ساہیوال آرٹس کونسل (جناح ہال) میں منعقد ہو گی جس میں ملک کے معروف غزل گائیک شفاعت اعوان اور غلام عباس اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے –

اپنا تبصرہ بھیجیں