ساہیوال میں چوری کی وارداتیں عروج پر

ساہیوال( بیورورپورٹ)مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی‘موبائل فون اور موٹرسائیکل وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات بھٹونگر میں شام کے وقت ہوئی یہاں فرحان یعقوب کریانہ سٹور پر موجود تھا کہ تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور گن پوائٹ پر 11ہزار روپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے۔ دوسری واردات 60-61/G-D میں رات کے وقت ہوئی یہاں ریاض احمد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر سویا ہواتھا کہ اچانک 8نامعلوم ملزمان گھرمیں گھس آئے اور گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر گھر سے موبائل فون‘نقدی اور چاندی وغیرہ کل مالیتی2لاکھ71ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی واردات طارق بن زیاد کالونی میں ہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے قیصر شہزاد کی موٹرسائیکل نمبری4053/FDZ مالیتی 1لاکھ16ہزارروپے گھرکے باہر سے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں