سیشن جج ساہیوال کا دورہ سنٹرل جیل

ساہیوال(بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال وجاہت حسن کا دورہ سنٹرل جیل،چھوٹے مقدمات میں ملوث 4قیدیوں کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وجاہت حسن نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔اس موقع پر سول جج محمد عثمان‘ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل محمد جاوید‘ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آفتاب اور جیل ہذٰا کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل سیشن جج نے معمولی مقدمات میں ملوث4اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کے احکامات صادر کئے۔انہوں نے کچن میں اسیران کو مہیا کردہ کھانا چیک کیا اورنو عمر وارڈاورخواتین وارڈ کا بھی وزٹ کیا۔انہوں نے جیل ہسپتال کے معائنے کے دوران زیر علاج اسیران کو دی جانے والی میڈیکل سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے علاج معالجے پر پوری توجہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے جیل صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کے نظام کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں