ساہیوال: اوور ہیڈ برج پر سارا دن برقی قمقمے روشن رہے

ساہیوال(ایس این این) واپڈا اور بلدیہ کی غفلت، ساہیوال میں اوور ہیڈ برج پر سارا دن سٹریٹ لائٹس روشن رہیں. تفصیلات کے مطابق آج اوور ہیڈ برج پر سارا دن برقی قمقمے دن کی روشنی میں میں سورج کو چراغ دکھا کر ملک میں بجلی کی بہتات کی کہانی بیان کرتے رہے. عوامی ذرائع کے مطابق ایک جانب لوگوں کو بجلی کی بچت کا درس دینے والے اداروں کی جانب سے یہ غفلت دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت والی بات ہے. یہاں یہ امر بھی تشویش ناک ہے کہ ساہیوال بلدیہ نے ایک خستہ حال اور معیاد پوری کرنے والے اوور ہیڈ برج کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے صرف کیے ہیں اور خستہ سڑک ، بئیریر پر رنگ و روغن کر کے اسے نیا بنا نے کی کوشش کی ہے. عوام کی جانب سے قومی خزانے کے اس ضیاع پر بھی انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں