ڈی پی ایس ساہیوال پر پی ٹی وی کی ڈاکومینٹری

ساہیوال( ایس این این) ساہیوال کے معروف تعلیمی ادارے پر پاکستان ٹیلی ویژن کی تفصیلی ڈاکومینٹری تیار کر لی گئی. ڈاکومینٹری ساہیوال سے تعلق رکھنے والے پی ٹی وی کے پروڈیوسر علی رضا خان نے تیار کی ہے. اس ڈاکومینٹری میں ڈی پی ایس ساہیوال کی تاریخ ، کارکردگی اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے. یہ ڈاکومینٹری گزشتہ روزی پی ٹی وی نیوز پر نشر کی گئی. ڈی پی ایس کے اساتذہ اور طلبا نے اس ڈاکومینٹری کی تیاری پر علی رضا خان اور پاکستان ٹیلی ویژن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں