ساہیوال(ایس این این) سمال انڈسٹریز ساہیوال میں غیر تربیت یافتہ ایل ایچ وی کی جانب سے گائنا کالوجسٹ بن کر چلایا جانے والا الشفا میٹرنٹی ہسپتال سیل کر دیا گیا. اسسٹنٹ کمشنر عرفان انور کو اطلاع ملی تھی کہ سمال انڈسٹریز ساہیوال میں سعید الخیری کی بیوی جو ایل ایچ وی ہے گائناکالوجسٹ بن کر ہسپتال چلا رہی ہے. ارم سعید نامی اس ایل ایچ وی کے خلاف متعدد مریضوں کی جانب سے محکمہ صحت کو شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر گذشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عرفان انور نے ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ اس ہسپتال پر چھاپہ مارا اور اسے سیل کر دیا.
ارم سعید کے شوہر سعید کے مطابق یہ ہسپتال رفاہی مقاصد کے لیے چلایا جا رہا تھا اور اسے باقاعدہ ساہیوال کے ڈاکٹرز کی سرپرستی حاصل تھی. تاہم عوامی آرا کے مطابق ہسپتال کے اشتہار میں گائناکالوجسٹ کی ہمہ وقت دستیابی کا جلی حروف میں ذکر کیا جاتا تھا تا ہم ارم سعید کے علاوہ کوئی ماہر ڈاکٹر یہاں موجود نہ تھی اور ارم سعید کئی مریضوں کو اپنے تجربات کا نشانہ بنا چکی ہے.