لاہور(ایس این این) رائے ونڈ تبلیغی مرکز کی اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب خود کش حملے میں اے ایس پی سمیت 9 افراد شہید ہوگئے۔
پولیس ذڑائع کے مطابق دھماکہ خود کش تھا اور دھماکے کے نتیجے میں اے ایس پیزبیر نذیر اور ایس ایچ او رائے ونڈ سمیت 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیق میں شواہد ملے ہیں کہ دھماکا خود کش تھا، خود کش بمبار کے چند اعضا موقع واردات سے مل گئے ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خودکش بمبار دھماکے کی جگہ پر پہلے سے موجود تھا جب کہ دھماکے میں اے ایس پی زبیر نذیر ، 4 پولیس اہلکار سمیت اور 4 عام شہری شہید ہوئے . 11 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی زخمی ہیں.پولیس کے مطابق اس دھماکے کا مقصد پی ایس ایل فائنل کے انعقاد میں رخنہ ڈالنا ہے تاہم پولیس اب پی ایس ایل کا سیکیورٹی پلان از سر نو ترتیب دے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے اپنے بیان میں اس دھماکے میں شہید ہونے والے اے ایس پی اور اہل کاروںکو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس نے قربانی دے کرملک کو ایک بڑے حادثے سے بچا لیا ہے.