مولا نا منظور شاہ یورپ کے دورے پر روانہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)جامعہ فریدیہ ساہیوال کے بانی وشیخ الحدیث علامہ پیر ابوالنصر منظور احمد شاہ نے کہاہے کہ مدارس کے طلبہ اللہ کی فوج کے سپاہی ہیں جن سے وہ اپنے دین کاکام لے رہاہے ان کے اندر موجود خدائی طاقت سے عالم کفر پر لرزہ طاری ہے اور اسلام اپنی حقانیت کے بل بوتے پر پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہاہے۔ وہ یہاں اپنے تبلیغی دورہ یورپ پر روانگی کے موقع پر بزم فرید کی جانب سے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سالانہ تبلیغی دورہ کے موقع پر یورپ میں ہونے اجتماعات میں کئی عیسائی اسلامی تعلیمات اور خطابات سن کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں اورمیرے ہاتھ پر اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ میرا یہ تبلیغی دورہ فرمان مصطفی ؐ کی روشنی دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے ہے۔ یاد رہے علامہ پیر ابوالنصر منظور احمد شاہ لندن‘برمنگھم‘مانچسٹر‘گلاسکو‘ولورہمپٹن‘ راچڈیل اوربرطانیہ کے دیگر شہروں میں بڑے تبلیغی جلسوں سے خطابات کے ساتھ ساتھ مانچسٹر میں اجتماعی دعا میں خصوصی دعا کروائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں