ساہیوال: نقدی، کمپیوٹر اور موٹر سائیکل چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی و چوری کی وارداتیں‘ نامعلوم ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘2موٹرسائیکلیں اور کمپیوٹر وغیرہ لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 5/11-Lکے قریب ہوئی یہاں عبدالصمت اپنی فیملی کے ہمراہ کار پر احمد پور شرقیہ سے واپس نارووال جارہا تھا کہ راستے میں کار خراب ہو گئی اسی دوران 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی اور طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔چوری کی مختلف وارداتوں گرلز کالج چوک میں نامعلوم ملزمان نے محمداعجاز کی موٹرسائیکل نمبری 5384/SLLمالیتی 42ہزار روپے‘لاری اڈہ میں محمداقبال کی ورکشاپ پر اس کے ملازمین زبیراصغر نے اپنے دیگر 2ساتھیوں سے ملکر ورکشاپ سے کمپیوٹروجنریٹر مالیتی 50ہزار روپے اور 56/5-Lمیں نامعلوم ملزمان نے اسماعیل کی موٹرسائیکل نمبری 3734/SLNمالیتی 65ہزار روپے کونسل کے باہر سے چرالی۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں