تعلیم و تحقیق میں کتب خانوں کا کردار اہم ہے: کمشنر

ساہیوال(بیورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں تعلیم و تحقیق سے دلچسپی پیدا کرنے میں لائبریریوں کا اہم کردار ہے اور انہیں چاہیے کہ وہ دن کا کچھ حصہ لائبریری میں ضرور گزاریں۔جناح پبلک لائبریری صوبے کی دوسری بڑی لائبریری ہے جہاں ریفرنس اور تحقیق کیلئے سینکڑوں نایاب کتابیں اور رسائل دستیاب ہیں جن سے استفادہ کیا جانا چاہیے۔انہو ں نے یہ بات لائبریری کے دورے کے دوران کہی جہاں انہیں چیف لائبریرین محمد طارق نے موجود کتابوں اور دیگر سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے جناح لائبریری کو خطے کیلئے ایک اثاثہ قرار دیا اور ہدایت کی کہ لائبریری میں تمام نئی شائع ہونے والی اہم کتب اور رسائل کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ مقابلے کے امتحانوں میں تیاری کرنے والے طلباء و طالبات اور ریسرچ سکالرز کو تما م معلومات اور در کارریفرنسز ایک ہی جگہ دستیاب ہو سکیں۔انہو ں نے لائبریری کے مختلف حصے بھی دیکھے اور کتابوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے نیوز پیپر سیکشن میں تمام قومی و علاقائی اخبارات کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ عملہ روزانہ اخبارات کے مطالعہ کیلئے آنے والے افراد کو بھی بہتر مطالعاتی ماحول میسر کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں