جہاز گراؤنڈ میں چوروں کی عوام کے ہاتھوں درگت

ساہیوال(ایس این این) شہر کے گنجان آباد علاقے جہاز گراؤنڈ میں چوری کی نیت سے گھر میں گھسنے والے 4 چوروں میں 2 گھر والوں کے ہتھے چڑھ گئے. 2 فرار ہونے میں کامیاب، گھر والوں نے پکڑے جانے والے 2 چوروں کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا. تفصیلات کے مطابق آج 14 مارچ کی شام کو مسعود نبی المسعود الیکٹرک سٹور والے کے گھر سے ملحقہ کھیتوں کی جانب سے چار افراد چھت پر چڑھ آئے جن میں سے دو کے پاس اسلحہ موجود تھا. علاقے کے کونسلر شاہد چوہدری نے اپنے گھر کی چھت سے انھیں دیکھ کر مسعود نبی کو اطلاع دی. مسعود نبی نے اپنی دکان پر موجود لڑکوں کی مدد سے انھیں پکڑنے کی کوشش کی تو ان میں سے دو فرار ہو گئے جب کہ دو گھر والوں کے ہتھے چڑھ گئے.

مسعود نبی اور ان کے ساتھ موجود لوگوں نے پکڑے جانے والے 2 چوروں کی درگت بنا ئی اور پولیس کے حوالے کر دیا. سر شام چوروں کی اس دیدہ دلیری سے علاقے کے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں