لاہور(ویب نیوز) محکمہ تعلیم نے سکولز میں گرما کی تعطیلات ﮐﻢ ﮐﺮﺩﯼ ہیں، صوبہ پنجاب کے سکولز میں اس برس موسم گرما کی تعطیلات 8 جون سے شروع ہو کر 10 اگست پر ختم ہوں گی. رمضان المبارک میں سکولز کا دورانیہ صبح 7 بجے سے 11 بجے تک ہو گا. اس ضمن میں نجی سکولز کے نمائندوں سے بھی حکومت نے بات چیت مکمل کر لی ہے تا ہم موسم کی شدت کے پیش نظر اس فیصلے میں ترمیم ہو سکتی ہے.
