سکول اساتذہ کے جینز پہننے اور موبائل فون استعمال پر پابندی

لاہور (ایس این این) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز میں اساتذہ کے جینز پہننے اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے سکول سربراہان اور سٹاف کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق اساتذہ کے جینز پہننے اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ بند جوتے پہننے ضروری ہوں گے۔ درجہ چہارم کے ملازمین کیلئے کالے رنگ کے ملیشیا کا لباس پہننا لازمی ہو گا۔ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہر کلاس روم میں کوڑا پھینکنے کیلئے ڈسٹ بن لازمی موجود ہونا چاہیے۔ سکول ٹیچرز اپنے ہیڈ کی اجازت کے بغیر کسی اتھارٹی کو خط نہیں لکھ سکیں گے۔اساتذہ صرف تعطیلات میں عمرے اور زیارت کیلئے جا سکیں گے۔ بچوں‌کو زمیں پر نہیں بٹھایا جائے گا۔ سکول سربراہ درجہ چہارم کے ملازمین کو معطل نہیں کر سکے گا.۔ اساتذہ سمیت سکول کے کسی بھی ملازم پر میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عمل درآمد نہ کرنے پر متعلقہ سکول سربراہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں