ساہیوال: ڈور اور پتنگ فروشوں‌کے خلاف کریک ڈاؤن

ساہیوال (بیورورپورٹ)پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن‘7 ملزمان سے 115پتنگیں‘14 ڈوریں برآمد‘ملزمان گرفتار۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام کی ہدایت پر پولیس نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 135/9-Lمیں چھاپہ مارکر دوکاندار صداقت سے 75پتنگیں اور3ڈوریں‘ دیپالپوربازار میں سیف علی سے 5پتنگیں‘2ڈوریں‘ مزدورپلی پر محمد صدیق سے 7پتنگیں‘3ڈوریں‘محلہ عید گاہ میں منیب اور محسن عباس سے 12پتنگیں 3ڈوریں‘ محلہ فرید گنج میں اسد منیر سے7پتنگیں 2ڈوریں‘ امام بارگاہ قصر بتو ل کے قریب مصطفی سے9پتنگیں 3ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں