ساہیوال: نامعلوم ملزمان نقدی اور موبائل لے اڑے

ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم اور کار سوار ملزمان نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار‘ ڈکیتی کی واردات ہڑپہ اسٹیشن کے قریب ہوئی یہاں صفدر حسین کا بیٹا عثمان صفدر اپنی دوکان پر موجود تھا کہ تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور گن پوائنٹ پر نقدی1لاکھ44ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔دوسری واردات 115/9-L کے قریب ہوئی یہاں رجب علی اپنے بھائی کے ہمراہ اڈہ شبیل سے دوائی لینے آرہاتھا کہ پیچھے سے کار سوار امجد علی وغیرہ 4ملزمان آئے اور گن پوائنٹ پر نقدی وموبائل فون کل مالیتی 85ہزار630روپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں