ساہیوال: اوباش نوجوان کی بچے سے جنسی زیادتی

ساہیوال (بیورورپورٹ)5سالہ کمسن بچے سے اوباش نوجوان کی بد فعلی‘ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق طارق بن زیاد کالونی کے محلہ اسلام نگر میں محمد سلیم کا 5سالہ کمسن بچہ گلی میں کھیل رہاتھا کہ اس دوران اوباش نوجوان مدثر علی ورغلا پھسلاکر اپنے گھر لے گیا جہاں اسکے ساتھ زبردستی بد فعلی کی۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے محمد سلیم کی رپورت پر ملزم کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 377ت پ درج کرلیاہے۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں