سابق کونسلر کا جوان سال بیٹا انتقال کر گیا

ساہیوال (بیورورپورٹ)معروف سیاسی وکاروباری شخصیت و سابق کونسلر چوہدری ارشد کے جواں سالہ بیٹے وقاص عرف وکی گزشتہ روز اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ مرحوم کو 86/6-Rکے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ نماز جنازہ میں سابق وزیر مملکت مہر غلام فرید کاٹھیا‘سابق ایم پی اے رانا آفتاب احمد خاں‘ سابق ناظم مہر ریاض الحق‘چیئر مین یونین کونسل چوہدری ظفراشرف‘ معروف ڈویلپر چوہدری طاہر منظور‘سماجی وسیاسی کارکن حاجی محمد اعظم‘مقامی صحافیوں چوہدری رضوان طاہر‘ مہر محمد عباس و دیگر مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ افراد اور معززین علاقہ کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی رسم قل خوانی صبح ساڑھے8بجے انکی رہائش گاہ واقع86/6-Rمیں اداکی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں