ساہیوال: ڈکیتی کی وارداتیں، نقدی، زیورات لوٹ لیے گئے

ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات اور موبائل فون وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات عنائت الٰہی کالونی میں رات کے وقت ہوئی یہاں رفاقت رشید اپنے دوستوں عمران رشید اور عتیق کے ہمراہ اپنی دوکان پر موجود تھا کہ تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور دوکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر یر غمال بنالیا اور دوکان سے نقدی‘1لاکھ50ہزارروپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ دوسری واردات 139/9-Lمیں ہو ئی یہاں 6/7نامعلوم مسلح ملزمان سخی محمد کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرے میں بندکرکے نقدی اور طلائی زیورات مالیتی2لاکھ50ہزارروپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ تیسری واردات 84/5-Lمیں ہوئی یہاں محمد توصیف میٹرریڈر نوکری سے واپس اپنے گھر موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ راستے میں ایل بی ڈی سی 84/5-Lکے قریب وحید وغیرہ 2ملزمان نے گن پوائنٹ پرروک لیا اور موبائل فون ونقدی کل مالیتی15ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوتھی واردات 56/5-Lمیں ہو ئی یہاں ندیم شہزاد قادر آبا د اڈا سے سگریٹ کی ریکوری کرکے واپس اپنے گھر موٹرسائیکل پرجارہاتھا کہ راستے میں رفیق وغیرہ 4ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کرموبائل فون و نقدی 25ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں