زرداری، عمران اتحاد کی جیت، صداق سنجرانی چئیر مین سینٹ

اسلام آباد: سینیٹ میں چئیر مین و ڈپٹی چئیر مین کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں کو شکست کا سامنا. پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، بلوچستان اور اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ۔ ح ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدوار راجا ظفر الحق نے 46 جبکہ صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کیے۔
انتخاب کے دوران پورے ہال میں ’ ایک زرداری سب پر بھاری‘ اور ’ آئی آئی پی ٹی آئی‘ کے نعرے لگائے گئے۔صادق سنجرانی کی کامیابی پر اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز نے انہیں مبارک باد دی اور انہیں گلے لگایا، نو منتخب چیئرمین سینیٹ نے سرداریعقوب ناصر سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔
ڈپٹی چئیر مین کے لیے بھی ن لیگ کے امیدوار عثمان کاکڑ اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار سلیم مانڈوی والا سے ہار گئے اس طرح اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ کو اپنا مضبوط قلعہ بنا لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں