ڈاکوں پر چلائی گئی گولی بہنوئی کی جان لے گئی

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈاکوؤں کی دیہاتیوں کو لوٹنے کی کوشش‘مزاحمت پر دیہاتیوں کی فائرنگ‘پھنسی گولی نکالتے ہوئے گولی چلنے سے برادر نسبتی مارا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 46/GDکا رہائشی ریاض اپنے بہنوئی نوید عرف نیاز وغیرہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نورشاہ کی طرف آرہے تھے کہ راجباہ پل کے قریب نامعلوم ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی مزاحمت پر نوید عرف نیاز جو مسلح تھے نے فائرکیا لیکن پسٹل میں گولی پھنس گئی اور نامعلوم ڈاکو کھیتوں کی طرف فرار ہو گئے۔ نوید عرف نیاز وغیرہ گولی نکال رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جو ریاض کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے نوید عرف نیاز وغیرہ کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں