گنج شکر کالونی ،گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا

ساہیوال(ایس این این) گنج شکر کالونی ساہیوال میں آج شام گیس سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا. جس سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے. تفصیلات کے مطابق گنج شکر کالونی میں واقع ایل پی جی کی دکان پر دکاندار غیر قانونی طور پر سلنڈر ری فل رہا تھا کہ سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دکاندار اور دکان میں موجود گاہک شدید زخمی ہو گئے. دھماکے کی آواز اس قدر زوردار تھی کے گرد ونواح کے لوگ دھماکے کی آواز سن کر گھروں سے باہر نکل آئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا. یہاں‌یہ امر افسوس ناک ہے کہ حکومتی پابندیوں کے باوجود شہر بھر میں گیس ری فل کرنے کا دھندہ زوروں‌پر ہے اور سلنڈ رپھٹنے کے درجنوں واقعات کے باوجود یہ سلسلہ رکنے میں‌نہیں آ رہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں