زرعی ادویات کے ڈیلرز ادویات کا اندراج ریکارڈ میں رکھیں: شاہد قریشی

ساہیوال (بیورورپورٹ)اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پلانٹ پر پروٹیکشن ساہیوال شاہد اقبال قریشی نے زرعی ادویات کے ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی دکانوں پر رکھی گئی زرعی ادویات ڈیکلیئر شدہ سٹاک میں درج کریں اور دوران انسپکشن غیر ڈیکلیئر شدہ سٹاک پایاگیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایک ملاقات میں انہوں نے کہاکہ جنوری اور فروری 2018 میں محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور 12اکتوبر روپے کے جعلی زرعی ادویات برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر انہیں گرفتار کروایاگیا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت ساہیوال صوبائی حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایت کی روشنی میں ہفتہ وار نمونہ جات حاصل کرکے اپنے ہدف کوبروقت مکمل کرتاہے جس کامقصد کسانوں اورکاشتکاروں کوملاوٹ سے پاک اورمعیاری زرعی ادویات فراہم کرناہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں