ساہیوال: جیل کے سامنے چلتے رکشے میں آگ لگ گئی

ساہیوال (بیورورپورٹ) ہائی سیکورٹی جیل کے سامنے چلتے موٹرسائیکل رکشہ میں آگ لگنے سے رکشہ جل گیا‘ سواریاں محفوظ رہیں۔ تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور فریدٹاؤن پرجارہاتھا کہ جب وہ ہائی سیکورٹی جیل کے سامنے پہنچاتو پٹرول لیک ہونے کے باعث رکشہ میں آگ بھڑک اٹھی۔ فوری طورپر رکشہ کوروک کر سواریوں نے اترکر اپنے آپ کو محفوظ کیا۔ ریسکیو 1122 نے فوری پہنچ کر آگ پرقابو پایاتاہم رکشہ میں سوارتمام افراد محفوظ رہے لیکن رکشہ آگ لگنے سے جل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں