ساہیوال:‌موٹر سائیکلز میں ٹکر، 2 افراد جاں بحق

ساہیوال (بیورورپورٹ) 2تیزرفتار موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 2افراد جاں بحق‘ ایک لڑکی سمیت 4افراد شدیدزخمی‘ ایک کی حالت نازک۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 64/4-R کے قریب دوتیزرفتار موٹرسائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں ذیشان اور خالد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک لڑکی ریشم بی بی اورطیب سمیت چارافراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کے عملہ نے طبی امداددیکر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں پرایک کی حالت نازک ہے۔ حادثہ کی وجہ تیزرفتاری بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں