فرید ٹاؤن پولیس کا مجرے پر چھاپہ،4 تتلیاں 16 تماش بین گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ) فرید ٹاؤن پولیس کا شادی کی تقریب میں مجرے پر چھاپہ‘ لاہورسے منگوائی چارتتلیوں سمیت 16 تماش بین گرفتار‘ درجنوں سفارشیوں کی تھانہ میں لائنیں لگ گئیں‘ ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرادیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ فریدٹاؤن ذیشان ڈوگر کو اطلاع ملی کہ اڈہ مائی والی مسجد کے قریب ایک کولڈسٹور پر فرحان جٹ نامی نوجوان کی شادی تقریب کی آڑ میں مجرا ہورہاہے جس میں لاہو رسے چارتتلیاں منگوائی گئی ہیں اوردرجن سے زائد تماش بین دادعیش دیتے ہوئے نوٹ نچھاور کرہے ہیں جس پر پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مارکر ماہین‘ ثناء‘ نائلہ‘ سونیاملک‘ محمدفریاد‘ خلیل الرحمن‘ محمداسد‘ سیف اللہ‘ کاشف علی‘ احمدعلی‘ ندیم عباس‘ محمدیحییٰ‘ شہروز‘ شوکت علی‘فرحان اور افتخار کوگرفتارکرکے ان سے 30ہزارروپے نقدی‘ 12موبائل فون‘ساؤنڈ سسٹم اور دوگاڑیاں قبضہ میں لے لیں۔ چھاپہ کے بعد تھانہ فریدٹاؤن میں سیاسی سفارشیوں سمیت درجنوں افراد کی لائنیں لگ گئیں۔پولیس کولاکھوں روپے دینے کی آفرز کی گئیں لیکن ایس ایچ او ذیشان ڈوگر نے سفارشیوں کومسترد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں