خواجہ آصف پر سیاہی کیوں پھینکی،نوجوان نے وجہ بتا دی

سیالکوٹ(ویب نیوز) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پر سیاہی پھیکنے والے نوجوان کا نام فیض الرسول ہے اور اس کا تعلق سیالکوٹ کے نواحی علاقے مظفر نگر سے ہے . فیض الرسول نے یہاں سیالکوٹ کے تھانے میں بتایا کہ اس کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں نہ اس کی مسلم لیگ اور خواجہ آصف سے کوئی دشمنی ہے. اسے مسلم لیگ حکومت کی جانب سے ختم نبوت کے حوالے سے ترمیم سازی پر غصہ تھا جس کا اظہار اس نے سیاہی پھینک کر کیا. خواجہ آصف نے نواز حکومت کی اس ترمیم پر نہ صرف حکومت کا ساتھ دیا بلکہ خاموشی بھی اختیار کیے رکھی. نواز شریف کا قریبی ساتھ ہونے کی وجہ سے اس نے ورکرز کنونشن میں خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں