2018 کےعام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018 کے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے. الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 15 جولائی 2018 کو ہوں گے. موجودہ اسمبلیوں کی مدت جو 5 جون کو پوری ہو گی، اس کے دو ماہ کے اندر الیکشن کروانا آئین کے تحت ضروری ہے. الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں نئی حلقہ بندیاں بھی کر دی ہیں. 15 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں سنجیدہ امیدواران کو سامنے لانے کے لیے کاغذات نامزدگی کی فیس بھی بڑھا دی گئی ہے. اب قومی اسمبلی کے امیدواران 30 ہزار روپے جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار 20 ہزار روپے جمع کروائیں گے.قومی اسمبلی کے امیدوار اپنی اتخابی مہم پر 40 لاکھ روپے جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار 20 لاکھ روپے خرچ کر سکیں گے. انتخابی مرحلے کو شفاف بنانے کے لیے اس بار واٹر مارک والے بیلٹ پیپر چھاپے جائیں گے جب کہ الیکٹرانک پول کی مدد بھی لی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں