موسی میموریل فٹ بال ٹورنا منٹ کمالیہ کی ٹیم نے جیت لیا

ساہیوال (ایس این این)چوہدری محمد موسی میموریل فٹ بال ٹورنا منٹ 742گ ب کمالیہ کی ٹیم نے جیت لیا -فائنل میچ کالا باغ خانیوال اور کمالیہ کی ٹیم کے مابین ہوا -فائنل میچ چک نمبر 119/7DRسیداں والا کسووال میں کھیلاگیا جس کے مہمان خصوصی میئر ساہیوال سردار اسد علی خان بلوچ تھے جبکہ مہمانان اعزاز چیئر مین یونین کونسل 72سید علی حیدر، سید محسن عباس انسپکٹر پولیس تھے-اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر ساہیوال سردار اسد علی خان بلوچ نے کہا ہے کہ کھیل انسان کی جسمانی نشورونما کے ساتھ ساتھ برداشت اور روادار ی کا جذبہ پیدا کرتے ہیں -صحت مند دماغ صحت مند جسم میں ہی ممکن ہے -جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور جن کے میدان ویران ہوں وہاں کے ہسپتال آباد ہونگے-انسپکٹر پولیس سید محسن عباس نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ سے شروع ہونے والے اس ٹورنا منٹ میں علاقے کے ممتاز فٹ بال کلبوں نے شرکت کی جس کا مقصد علاقے میں فٹ بال کا فروغ تھا -انہو ں نے ٹورنا منٹ میں شامل تمام ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور اس عزم کا اظہاربھی کیا کہ فٹ بال کے مقابلے آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے –

اپنا تبصرہ بھیجیں