کمشنر گولڈ کپ کی تمام ٹیمز کو یونیفارمز دی گئی ہیں: ترجمان

ساہیوال (ایس این این)ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد نے کہا ہے کہ کمشنر گولڈ کپ سپورٹس فیسٹیول 2018میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ڈویژن کے تینوں اضلاع میں منعقد کرائے جا رہے ہیں – مقابلوں میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو اپنے اپنے متعلقہ اضلاع سے ٹریک سوئٹ،یونیفارم،جوگرز اور ٹی اے ڈی اے دیئے جا رہے ہیں -یہ بات انہو ں نے ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہو ں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے جیتنے والی ٹیموں کو نقد انعامات بھی دیئے جا رہے ہیں -انہو ں نے مزید بتایا کہ کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کی خصوصی ہدایت پر ساہیوال ڈویژن کو کھیلوں کا گہوارہ بنانے کیلئے سپورٹس فیسٹیول کے مقابلے کروائے جا رہے ہیں -انہوں نے بعض اخبارات میں چھپنے والی خبریں جن میں کہا جا رہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹریک سوئٹ،جوگر اور ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جا رہاہے کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے اور کہا کہ کھلاڑیوں کو تمام متعلقہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں او ر تمام کھلاڑی بڑھ چڑھ کر ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں