نیسلے،نیڈو کمپنی کو ڈبوں پر دودھ نہیں بچوں کی غذا لکھنے کا حکم

لاہور(ایس این این) چیف جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ روز لاہور رجسٹری میں غیر معیاری خشک دودھ کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کے دوران نیڈ، نیسلے اور دیگر  کمپنیز کے نمائندوں سے کہا کہ آپ دودھ کے ڈبوں پر نمایاں اور جلی حروف میں تحریر کریں کہ یہ” دودھ نہیں بلکہ بچوں کی بڑھوتری کی غذا ہے“.دودھ بنانے والے کمپنیز کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ ڈبوں میں 80 فیصد دودھ ہوتا ہے. چیف جسٹس نے اس پر کہا کہ آپ کمپنیز سے کہیں‌کہ وہ قارمولے اور غذا والے دو کالم بنائیں پھر مائیں اور ڈاکٹر خود دیکھ کر فیصلہ کر لیں گے کہ انھیں کیا کرنا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں