سیالکوٹ: جلسے میں خواجہ آصف پر روشنائی پھینک دی گئی

سیالکوٹ(ویب نیوز) سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کےورکرزکنونشن کےدوران ایک شخص نے اُس وقت روشنائی پھینک دی جب وہ روسٹرم پر ورکرز سے خطاب کر رہے تھے. پولیس نے وزیرخارجہ خواجہ آصف پر روشنائی پھینکنےوالےشخص کوپولیس نےگرفتارکرکےتھانےمنتقل کردیا۔خواجہ آصف نے اس واقعے پر ردَ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روشنائی پھینکنے والا شخص‌پیسوں کے عوض استعمال ہوا ہے. ایسے واقعات میری سیاست پر اثر انداز نہیں‌ہو سکتے. انھوں نے کہا کہ جو لوگ سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ نہیں‌کر پائے وہ اب ایسے ہتھکنڈے اپنا کر اپنی اوقات ظاہر کر رہے ہیں. روشنائی سے خواجہ آصف کا منہ اور کپڑے خراب ہو گئے تا ہم انھوں نے کہا کہ میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں . پیسے لے کر سیاہی پھیکنے والا شخص‌صرف استعمال ہوا ہے اسے چھوڑ دیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں