تعلیمی اداروں‌کی تقریبات میں ناچ گانے پر پابندی عائد

ساہیوال(ایس این این) محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام نجی و سرکاری سکولوں میں تقریبات کے دوران ڈانس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تقسیم انعامات ، یو م والدین ، ٹیچرز ڈے ، مینابازار ودیگر تمام تقریبات میں ڈانس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام تقریبات پر طلبا و طالبات کے ڈانس پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں