مذاق سے منع کرنے پر مسلح افراد کا گھر میں گھس کر تشدد

ساہیوال: چیچہ وطنی کے نواحی گائوں 14گیارہ ایل میں 6 افراد نے مذاق سے منع کرنے پر گھر میں گھس کرڈنڈوں ، سوٹوں اور آہنی راڈز کے وار کرکے ایک خاتون سمیت 4 افراد کو زخمی کردیا ۔تفصیل کے مطابق عبدالباسط وغیرہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عبدالجبار کے گھر کے قریب سے گزر رہا تھا اس دوران اس نے عبدالجبار کو مذاق کیا. عبدالجبار نے اسے منع کیا تو وہ مشتعل ہو کر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عبدالجبار کے گھر میں گھس گیا اور ڈنڈوں سے وار کر کے رخسانہ بی بی ، محمد اشفاق ، محمد انور ، عبدالجبار کوشدید زخمی کر دیا ۔ زخمیوں کوٹی ایچ کیو ہسپتال میں شفٹ کردیا گیا جہاں پر طبی امداد دی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں