شارع عام پر خوف و ہراس پھیلانے والے گرفتار

ساہیوال (بیورو رپورٹ)محلہ فرید گنج میں خوف وہراس پھیلانے والے11ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راحیل وغیرہ 11ملزمان شارع عام پر ایک دوسرے کو زدوکوب کرتے ہوئے عوام میں خوف وہراس پھیلا رہے تھے اور اس دوران راحیل وغیرہ نے قیصر ریاض کو دھمکیاں دیں اور کار کی ونڈ سکرین توڑ ڈالی اور نقدی اور پرس وغیرہ چھین کر فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے سب انسپکٹر کاشف علی کی رپورٹ پر 11ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں