دوسروں کی جگہ امتحان دینے والے دو نوجوان گرفتار

ساہیوال (بیورو رپورٹ)اصل کی جگہ نقلی طالب علموں کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے دوملزمان گرفتار‘ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 145/9-L کے سنٹر میں میٹرک امتحان کے دوران سجاد کی جگہ یاسر عباس اور حفیظ الرحمن کی جگہ حمزہ رسول نقلی طالب علم امتحان دے رہے تھے کہ اس دوران سپرنٹنڈنٹ ارشد علی کو اطلاع مل گئی اورسپرنٹنڈنٹ نے چیکنگ کے دوران دونوں کو گرفتارکرلیا۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے مذکورہ سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 30 میل پریکٹس ترمیمی آرڈیننس 1999 کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں