ساہیوال:‌اوور لوڈڈ‌ٹرالیاں شہریوں کے لیے وبال جان

ساہیوال (بیورو رپورٹ) عارفوالااور ملتان بائی پاس روڈ سے آنیوالی گنے کی اوورلوڈ ٹرالیاں شہری آبادیوں کیلئے وبال جان بن گئیں‘ ٹرالیاں مقررہ ٹائم سے قبل شہر میں داخل ہوکر ٹریفک جام کرنے لگیں‘ ٹریفک پولیس خاموش تماشائی‘حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق عارفوالہ اور ملتان بائی پاس روڈکے مختلف چکوک سے گنے کی لوڈ ٹرالیاں رات 9بجے ہی اوورہیڈ برج شہری حدود میں داخل ہوکر فرید ٹاؤن روڈ کی طرف جاتی ہیں۔ شہریوں کا کہناہے کہ گنے کی لوڈ ٹرالیوں کا ٹائم ٹیبل رات12بجے کے بعد مقرر کیاگیا مگر ٹریفک پولیس کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے لوڈ ٹرالیاں 9بجے ہی شہری حدود میں داخل ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منوں گنا لوڈ کرکے جانے والی ٹرالیوں کی وجہ سے عارفوالا چوک‘اوور ہیڈ برج اور اذان ہائٹس چوک میں نہ صرف گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے بلکہ حادثے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں