ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

ساہیوال(ویب نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا. محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو کشمیر، کے پی کے ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بارش ، ژالہ باری اور کئی مقامات پر برف باری ہو گی. پیر سے بدھ کے دوران ملتان، ساہیوال، گوجرانوالا، لاہور، ڈی جی خان، کوئٹہ اور ژوب میں بھی سرد ہواؤں کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں