عوام نے دھرنوں کی سیاست مسترد کر دی: عمران ادریس

ساہیوال (بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما عمران ادریس چوہدری نے کہاہے عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مستردکریاہے۔ جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ میاں محمد نوازشریف ملک وقوم کو خوشحالی کی طرف گامزن کر نے کی سزا دی جارہی ہے۔ اخبا رنویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کا ملک وقوم پر احسان عظیم ہے کہ جنہوں نے دانشمندانہ پالیسیوں سے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزہ کیاہے۔ سی پیک منصوبہ ہمارے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا۔ انہوں نے کہاکہ 2018کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی عوام اپنا فیصلہ میاں نوازشریف کے حق میں دے چکے ہیں اور ایسی تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈر جو صرف اپنے ذاتی مفاد پرستی کرتے رہے ان کو صرف ناکامی حاصل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں