فوت شدہ سرکاری ملازمین کے بہبود کے 6 کیسز منظور

ساہیوال (بیورو رپورٹ)ضلعی بہبود فنڈ بورڈ ساہیوال کا اجلا س ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بعد ریٹائرمنٹ فوت شدہ سرکاری ملازمین کے 32اور معذوری کی بنیاد پر کیٹگری Aمیں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے 6کیسز کی منظوری دی گئی جبکہ ایک سرکاری ملازم کے بیٹے کے حق میں بھی ماہانہ امداد بہبود فنڈ منظور کر لیا گیا۔ مذکورہ کیسز 2014سے زیر التوا تھے جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی ذاتی کاوش سے مکمل کرائے گئے۔اب دفتر ہذا میں کوئی مکمل کیس زیر التوا نہ ہے۔مذکورہ بالا بینیفشریز احکامات منظوری دفتر اوقات میں وصول کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں