بجٹ 27 اپریل کو پیش ہو گا، تنخواہوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد( ایس این این) مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت اپنا آخری بجٹ 27 اپریل کو پیش کرے گی. وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خزانہ مفتاح اسمعیل نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت 27 اپریل کو اپنا چھٹا بجٹ پیش کرے گی جو ملکی تاریخ میں کسی بھی وفاقی حکومت کا ایک ریکارڈ ہو گا. ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کی حکومت جو 31 مئی کو اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے ،اپنی رخصتی سے قبل ایک بھرپور عوامی بجٹ دینا چاہتی ہے تا کہ آئندہ الیکشن میں عوام کی ہمدردیاں سمیٹی جا سکیں. ذرائع کے مطابق بجلی اور گیس کے نرخ اس بجٹ میں نہ بڑھانے کی تجاویز دی جا رہی ہیں جب کہ ملازمت پیشہ طبقہ جو تنخواہوں میں کم ترین سطح کا اضافہ کرنے پر حکومت سے نالاں نظر آتا ہے اسے بھی اس بجٹ میں خوش کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے. اس ضمن میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں گزشتہ ایڈ ہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ بنیادی تنخواہ میں 15 فی صد اضافے کا امکان ہے. پینشنرز کی پینشن میں بھی 20 سے 30 فی صد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں